• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں فوج سے اظہار یکجہتی کی قرار دادیں منظور

کراچی /لاہور( جنگ نیوز)پنجاب اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں فوج سے اظہار یکجہتی کی قرار دادیں منظور، قرار دادیں رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور سندھ کے وزیر داخلہ، قانون اور پارلیمانی امورضیاءالحسن لنجار نے پیش کیں،تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں تہینیتی قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کیلئے کاوشوں پر پواریقین ہے۔ دفاعی مضبوطی اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔ مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اورسول حکومت ایک ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید