• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر گزرنے والے برس کیساتھ پانی کی شدید کمی، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،ہر گزرنے والے برس کے ساتھ وطن عزیز پانی کی شدید کمی کا شکار ہو رہا ہے۔2017 میں 208ملین آبادی، فی کس 1102 کیوبک میٹرز پانی دستیاب تھا،2023 میں 241ملین آبادی ، پانی مزید کم،وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹونے ملکی آبادی کو میسر پانی کے وسائل کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ آبادی میں اضافہ کےسبب سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔وقفہ سوالات میں داور خان کنڈی کے سوال پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے تحر یری جواب میں قومی اسمبلی کو بتا یا کہ 2017 میں 208ملین کی آبادی کے حساب سے فی کس 1102 کیوبک میٹرز پانی دستیاب تھا۔2023 میں 241ملین آبادی کے حساب سے فی کس دستیاب پانی کی مقدار کم ہو کر 948 کیوبک میٹرز رہ گئی۔ پنجاب میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 760 کیوبک میٹر،سندھ میں 1169کیوبک میٹر ریکارڈ بلوچستان میں پانی کی دستیاب وسائل فی کس 928 کیوبک میٹر رہ گئے۔

اہم خبریں سے مزید