پشاور( کرائم رپورٹر) چمکنی چوا گجر میں شک کی بناء پر شوہر نے بیوی کو بجلی کے کرنٹ دیکر قتل کردیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچایا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔شریف اللہ خان سکنہ پھندو نے تھانہ چمکنی پولیس کو بتایا کہ چودہ سال قبل ا س کی ہمشیرہ (ش)کی شادی انعام اللہ سکنہ چوآہ گجر کے ساتھ ہوئی تھی گزشتہ شب انعام اللہ نے اپنی بیوی کو بجلی کا کرنٹ لگاکر قتل کردیا اور انہیں بتایا کہ مسماۃ(ش) نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ چار بچوں کا باپ ہے بیوی اور بچوں کے لئے وہ بیرون ملک مقیم تھا کہ اس دوران اسے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے حوالے سے وائس میسجز ملے، گھر آیا تو بیوی نے بتایا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے اس کے بعد ایسا نہیں ہو گا جس کے بعد وہ دوبارہ بیرون ملک چلا گیا بیس دن قبل آیا تو بیٹے نے بتایا کہ اسکی والدہ غیر مردوں سے ویڈیوکالز پر باتیں کرتی ہے،شوہر سےخاتون نے متعدد بار طلاق کا مطالبہ بھی کیا لیکن بچوں کی خاطرو ہ سب کچھ برداشت کررہاتھا ٗچند روز قبل رات کی تاریکی میں غیر مرد میرے گھر آیاتھا جس کے بعد اس نے گزشتہ روز بیوی کو بجلی کے کرنٹ دیکر مار دیا ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔