• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا امریکا میں "امیگرینٹس" کیلئے تمام راستے مسدود یا محدود کیے جا رہے ہیں

اسلام اباد ( فاروق اقدس )کیا امریکا میں" امیگرینٹس" کے لیے تمام راستے مسدود یا محدود کیے جا رہے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کے بہت زیادہ سخت اقدامات ملکی اور غیر ملکی سطح پر بحث اور خدشات کا باعث بن رہے ہیں ،،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے حکمرانی کے عرصے کو ابھی پورا ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا لیکن خطے کے ترقی پذیر اور مصائب و مسائل کے شکار ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے اہم ترین اور ترقی یافتہ ممالک بھی ان کے بعض اقدامات سے اگر براہ راست متاثر نہیں بھی ہوئے تو ان کی پالیسیوں اور عزائم سے دفاعی فکر مندی کی کیفیات میں ضرور مبتلا ہیں جبکہ داخلی سطح پر جہاں غزہ میں مظالم کے خلاف امریکی شہریوں سمیت غیر ملکی طلبہ اور تارکین وطن کی جانب سے ان کی حمایت اور وہاں ہونے والے مظالم کے خلاف مظاہروں میں تشدد کے واقعات کے علاوہ کئی متنازعہ معاملات بھی شامل ہیں لیکن اس ایک سال کے عرصے میں دنیا بھر سے امریکہ آنے والے خواہش مندوں کے لیے امیگریشن کے سخت ترین اقدامات, پہلے سے سکونت پذیر پناہ گزین روزگار سیاسی پناہ بہتر زندگی گزارنے کے خواہشمند اور اعلی تعلیم کے لیے آنے والے طالب علموں کے لیے اتنے سخت قوانین بنائے جا رہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید