لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی پرپابندی اور 27ویں ترمیم کے حق میں قراردادمنظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کیخلاف بیان بازی کرنے انتشار پھیلانے پر پارٹی اور اسکے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے، پنجاب اسمبلی نے مفاد عامہ سے متعلق پانچ قراردادیں منظور کرلی ہیں۔ پانچ بل متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ چھ بلوں کی منظوری دی گئی ہے، ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے پینل آف چیئر مین سمیع اللہ خان کی صدارت میں شروع ہوا۔