• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے پارٹی آئین کی خامیاں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کے جائزے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اصلاحات الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کے لیے ضروری ہیں۔

کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کےلیے جلد از جلد تیاری کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید