لاہور(خبرنگار) پاکستان کے سب سے معروف روحانی مقامات میں سے ایک کو جدید بنانے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے طور پر، سیکرٹری اوقاف و امور مذہبی، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار ایکسٹینشن پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس منصوبے کا مقصد لاکھوں عقیدتمندوں، زائرین اور سیاحوں کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے جو ہر سال دربار کی زیارت کرتے ہیں، اجلاس میں چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میاں مرغوب، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈائریکٹر پروجیکٹس ایل ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار، ٹیپا چیف انجینئر اقرار احمد اور نیسپاک کے نمائندگان نے شرکت کی ۔