• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرامن احتجاج کو طاقت سے دبانا ننگی آمریت ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرگان پر پولیس گردی قابلِ مذمت ہے. پُرامن احتجاج کو طاقت سے دبانا ننگی آمریت ہے سیاست، ریاست، جماعتوں اور قیادت کے درمیان رسہ کشی عام آدمی کے لئے وبالِ جان بن گئی ہے۔ سیاسی بحرانوں سے نکلنے کے لئے آزمودہ ناکارہ فارمولا کی بجائے قومی سیاسی جمہوری قیادت کو ماضی کی غلطیوں سے توبہ کرکے مستقبل میں قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
لاہور سے مزید