لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب حکومت انسانی حقوق کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی، اور اقلیتی برادریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے ۔محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور (HR&MA)، حکومت پنجاب کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ انسانی حقوق 2025کے سلسلے میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ صوبائی وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا آشر، اراکینِ پارلیمنٹ، سرکاری افسران، مسیحی، سکھ اور ہندو برادریوں کے نمائندگان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔