• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل2025 کو یکسرمسترد کرتے ہیں، ایکشن کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل2025“کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ایکشن کمیٹی ،ICCBS ڈائریکٹر کی مدت3 سال اور روٹیشن پالیسی کا نفاذ کیا جائے، سفیر محمد، علی کاظمی اور دیگر کی پریس کانفرنس ،آئی سی سی بی ایس ایکشن کمیٹی تمام جامعہ کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ سرمایہ داروں کی بدنیتی پر مبنی ”انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل2025“ کو یکسر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ آئی سی سی بی ایس کے اسٹیچوٹس میں فی الفور رفارمز لائی جائیں تاکہ جامعہ کے ایکٹ کے مطابق آئی سی سی بی ایس میں بھی روٹیشن پالیسی کا نفاذ ہوسکے، ادارے کے ڈائریکٹر کی مدت جامعہ کراچی کے دیگر شعبوں کی طرح3 برس پر ہونی چاہیے تاکہ آمرانہ رویے کا خاتمہ ہوسکے، جامعہ کراچی کے خلاف سازش کرنے والے سابق آمریت پسندڈائریکٹر ریٹائرڈ پروفیسر اقبال چوہدری کے جامعہ میں داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار آئی سی سی بی ایس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سفیر محمد، علی کاظمی اور ڈاکٹر شاہ حسن نے جمعرات کو آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر ندا، آفیسر ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیصل ہاشمی، ملازمین کے رہنما محمد شاہد، پیپلز یونائٹیڈ کے رہنما زاہد بلوچ، اسلامی جمیعت طلباء اے پی ایم ایس او، آئی ایس اوکے نمائندوں سمیت دیگر انجمنوں کے نمائندہ گان، اساتذہ، اسٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ملک بھر سے سے مزید