• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام قدرتی وسائل کی حفاظت کیلئے کردار ادا کریں،مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ ماحول، پہاڑوں اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کریں،پہاڑی علاقوں کے قدرتی وسائل کی حفاظت ناگزیر ہے۔پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پہاڑ قدرتی حسن، ماحولیات کے توازن اور وسائل کے تحفظ کی بنیادی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس دن کو ہر سال 11 دسمبر کو ماحول دوست شعور اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال "پانی، خوراک اور معاش کے لئے گلیشیئرز کی اہمیت" کے عنوان کے ساتھ یہ دن منایا جارہا ہے، جو بدلتی ہوئی ماحولیاتی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید