کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا افواج پاکستان میں احتساب کے شفاف عمل کی عکاسی ہے جس نے ان تمام پروپیگنڈے کو ختم کردیا ہے جو اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جارہا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ اور حق و سچ کی فتح ہے، پاک فوج کا سسٹم بہت مضبوط ہے، فیصلے سےقانونی میکنزم کی مظبوطی کا بھی احساس ہوتا ہے۔