کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی نے سابق وفاقی مشیر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر پانچ ملزموں کے خلاف کرپش کیس کا مقدمہ خارج کردیا۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپےکی کرپشن کامقدمہ درج تھا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی پیش کردہ رپورٹ منظورکرلی ۔تفتیشی افسر نےمقدمہ سی کلاس کر نےکی رپورٹ پیش کی تھی۔ پراسیکیوٹر نےبھی رپورٹ پر اعتراض نہیں کیا۔