کراچی (نیوز ڈیسک)40 ارب ڈالر ضائع کرنیکا الزام، کرپٹو ٹائیکون ڈو کوون کو 15 سال قید ، ساؤتھ کوریائی ڈو کوون نے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کیلئے پیچیدہ اسکیمیں بنائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے ساؤتھ کوریائی کرپٹو ٹائیکون، ڈو کوون کو 15 سال قید کی سزا سنائی ہے، جس پر اس کے کمپنی کے کرپٹو کرنسی منصوبے کی ناکامی کے سبب سرمایہ کاروں کے 40 ارب ڈالر ضائع کرنے کا الزام تھا۔ ڈو کوون کی کمپنی نے TerraUSD اور اس کی بہن کرپٹو Luna بنائی تھیں، جو "اسٹیبل کوائن" کے طور پر مارکیٹ کی گئی تھیں۔ 2019میں وہ Forbes 30 under 30 Asia کی فہرست میں بھی شامل ہوئے تھے۔