• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں‘ پولیس چوکی پر خوارج دہشتگردوں کا حملہ پسپا‘ 5 اہلکار زخمی

پشاور(اے پی پی)بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود چوکی شیخ لنڈک پر جمعہ کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا جس کو پولیس جوانوں نے پسپا کردیا۔پولیس تر جمان کے مطابق پولیس کی مؤثراور بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے پانچ بہادر جوان معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سربراہی میں اضافی نفری، APC، QRF اور RRF کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
اہم خبریں سے مزید