• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائنانس معاہدہ: مالیاتی نظام کی نئی ڈیجیٹل سمت کی جانب اہم قدم

کراچی ( ایمن صدیقی)پاکستان نے اپنے مالیاتی اثاثوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیشرفت کرتے ہوئےبا ئنا نس کے ساتھ 2 ارب ڈالر تک کے سرکاری اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ، سرمایہ کاری کے ماحول اور مالیاتی شفافیت میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔کرپٹو تجزیہ کار ہادی حیات کے مطابق–با ئنا نس اور دیگر بڑی کمپنیاں پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ رجسٹریشن کرا رہی ہیں،مستقبل میں مکمل لائسنسنگ کا امکان ہے،پاکستان دنیا میں تیسرا بڑا کرپٹو اپنانے والا ملک ہے، جہاں 3 سے 4 کروڑ صارفین اور 300 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری ہے،ہادی کا کہنا ہے کہ اس عمل سے کرپٹو شعبے میں دھوکہ دہی، اسکیمز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں واضح کمی آئے گی۔وزارتِ خزانہ کے مطابق ٹوکنائزیشن کے ذریعےسکوک، ٹی بلز، تیل، گیس، میٹل اور دیگر اثاثوں کو ڈیجیٹل شکل دی جائے گی،عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستانی مالیاتی آلات تک آسان رسائی پیدا ہوگی، شفافیت بڑھے گی اور لیکویڈیٹی میں اضافہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید