اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سینئر بیور کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ20سے21میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس(NMC) کیلئے گریڈ 20 اور اس کے مساوی 46افسران کی نامزدگی کردی ہے۔ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس 10 ، پولیس 7، ان لینڈ ریونیو4 ،کسٹم2،سیکر ٹیریٹ گروپ5، فارن سروس کے 2 افسر شامل ،کورس 5 جنوری 2026 سے 8 مئی تک لاہور میں ہو گا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر این ایس پی پی کو منظوری کامراسلہ ارسال کر دیا ۔