واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی سیاست میں زلزلہ! کانگریسی ڈیموکریٹس نے جمعہ کی شام بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی جائیداد سے حاصل کی گئی 19نئی تصاویر جاری کر کے ہلچل مچا دی جبکہ اگلے چند دن مزید طوفانی ثابت ہونے والے ہیں۔ ان تصاویر میں موجود چہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ، بل کلنٹن، اسٹیو بینن، بل گیٹس، لیری سمرز اور متعدد دیگر طاقتور افراد شامل ہیں جو ایپ اسٹین کے مہمان خاص رہے ہیں—جبکہ ایپسٹین کی نجی زندگی سے متعلق جنسی نوعیت کے کھلونوں اور ٹرمپ کی شکل والے 4.50 ڈالر کے “I’M HUUUGE!” کنڈوم نے بھی سنسنی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ڈیموکریٹس کے مطابق وہ ایپسٹین اسٹیٹ سے موصول ہونے والی 95 ہزار سے زائد تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تازہ ترین ریلیز میں:ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں ٹرمپ کے ساتھ کئی خواتین موجود ہیں (چہرے ریڈیکٹ کیے گئے ہیں)دوسری تصویر میں وہ ایپسٹین کے پہلو میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔ایک اور دھندلی تصویر میں ٹرمپ کی ڈھیلی سرخ ٹائی خاص توجہ کھینچتی ہے۔یہ تصاویر کب اور کہاں لی گئیں؟ اس کا سراغ اب تک نہیں مل سکا۔