• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور، ٹرالرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود بڑا بورڈ پی ایف گیٹ کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔دونوں کوسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ تیمور ولد خدا بخش اور زخمی کی شناخت 22 سالہ کاشف ولد رزاق کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی نوجوان ماڑی پور کے رہائشی ہیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر دیگر لڑکوں کے ساتھ ریس لگا رہے تھے کہ حادثے کاشکار ہو گئے ۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور محمد حسن کو گرفتار کر کے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید