• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 3 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود ملیر 15 جامعہ فاروقی مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ جنت ولد یاورخان کے نام سے ہوئی۔کراچی پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زخمی نوجوان سے موبائل فون چھینےکے دوران پیش آیا زخمی نوجوان کو ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ الفلاح رائو عمیر کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں بلکہ اتفاقیہ گولی چلنے کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زخمی نوجوان اپنے ہی اسلحے سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق جنت ولد یاور خان کے گھر میں شادی کی تقریب چل رہی تھی۔ جنت نامی شہری اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کررہا تھا کہ اس دوران نوجوان کی گود میں رکھی پستول سے گولی چل گئی جو نوجوان کی ٹانگ پر لگی۔ گذری تھانے کی حدود گذری پل ٹوٹل پمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان محمد صائم ولد محمد رشید زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود اللہ والا ٹاؤن سوریا کمپلیکس کے قریب نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 22 سالہ عاقب رحمان ولد طارق رحمان زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید