• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش آج کراچی کو پانی کی فراہمی میں 40 ملین گیلن کی کمی کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں40 ملین گیلن کی کمی کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ولیکا گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹی ننس کے باعث کے الیکٹرک نے شٹ ڈان کی باضابطہ درخواست کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ارسال کردی ہے اور اس گرڈاسٹیشن پر سالانہ مینٹی ننس اتوار 14 دسمبر کو انجام دی جائے گی، اس دوران حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل معطل رہے گی،مینٹی ننس کے کام کا دورانیہ صبح9 سےشام7 بجے تک رکھا گیا ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بندش سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں40 ملین گیلن کمی کا امکان ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید