کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کی رہائش قادری ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کے حوالے سے رہنماؤں نے اہم پریس کانفرنس کی۔ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہمیری فیملی کی بے حرمتی کی گئی، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس چھاپے میں ملوث پوری ٹیم کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے خواتین سے بدتمیزی کی ہے۔قادری ہاؤس کی قیادت نے پولیس کارروائی کو چار دیواری کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملنے والا اسلحے لائسنس یافتہ اور قانونی بتایا اور کہا کہ اگر کوئی فرد جرم میں ملوث ہوتا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے خود تعاون کیا جاتا۔