کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈکیتی مزاحمت اور اندھی گولی لگنے سے 2نوجوان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 18 مزیدار حلیم کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 21 سالہ نوجوان فضیل ولد جمیل زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ایس ایچ او بن یامین کے مطابق موٹر سائیکل سوار اکیلے ملزم نے زخمی نوجوان سے لوٹ مار کی کوشش کی تو نوجوان نے ملزم کو پکڑ کر نیچے گرا دیا ۔اس دوران ملزم نے اپنے پاس موجود پستول سے اس پر فائرنگ کر دی جس سے گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا تاہم زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔