• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر کا یوم نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی22جمادی الثانی اتوار کوخلیفہ اول امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر کا یوم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کی بیشتر مسا جد، مدارس میں محافل ذکر و مناقب کا اہتمام کیا گیا ائمہ، خطباء وعلمائے کرام نے محافل میں سیدنا ابوبکر صدیق کے فضا ئل و مناقب بیان کئے۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، علامہ پیر سید عبدالقادر شیرازی،سید رفیق شاہ اور دیگر نے اپنے خطابات میں صدیق اکبر کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید