کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پراپرٹی ٹیکس اور ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس کا حساب دے ،روڈ کٹنگ کے پیسے لے کر سڑکیں بحال نہ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، عوام کو بتایا جائے کہ اربوں روپے کب خرچ کیے جائیں گےعوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے اگر کسی کے پاس کام کرنے کی نیت اور صلاحیت نہیں تو وہ گھر چلا جائےوسائل نہ ہونے کا بہانہ اب قبول نہیں، کیونکہ کروڑوں روپے اکاؤنٹس میں ہونے کے باوجود بھی کام نہیں ہو رہا، جو سراسر منافقت ہے، یونین کمیٹیوں کو ملنے والے فنڈز کا آڈٹ اسی لیے کرایا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بارہ لاکھ روپے ملنے کے باوجود ترقیاتی کام کیوں نہیں کیے گئےصرف فیتے کاٹنے اور پریس کانفرنس کرنے سے شہر نہیں چلتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں اندرونی سڑکوں کی مرمت، برساتی نالوں کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جمن دروان، دل محمد اور دیگر منتخب نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔