کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اتوار 22 جمادی الثانی14دسمبر کو خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کا یوم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،اس دن شہر کی بیشتر مسا جد میں محافل منعقد کی جائیں گی۔ دریں اثناجما عت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ خلیفہ اوّل امیر المومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے دور ِ حکومت میں اسلام کو مزید تقویت و عروج حاصل ہوا۔