• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد، رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔ چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 2جھنڈا چوک کباب والی گلی کے قریب فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔ بچے کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے اندرونی حصے سے لاش ملی ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید