• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوارڈ میں غیر متعلقہ شخص کی نامزدگی پر رٹ پٹیشن دائر

پشاور (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب مبینہ طور پر صحافت کے کیٹیگری میں غیر متعلقہ شخص کو سول ایوارڈ کے لئے نامزدگی کو صحافی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ شمیم شاہد نے رٹ میں وفاقی و صوبائی حکومت، وزارت اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری ایوارڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ شمیم شاہد نے رحمان اللہ اور نیاز خان ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائر رٹ پٹیشن میں موقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں اور اب بھی صحافت کے میدان میں سرگرم عمل ہے ۔ وفاقی حکومت پر سال یوم آزادی اور 23 مارچ کو مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو سول ایوارڈز کیلئے نامزد کرتی ہے ، ایوارڈ کمیٹی کے سفارشات پر اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد صدر پاکستان سول ایوارڈز مختلف شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو نوازتے ہیں ۔ رٹ کے مطابق پشاور سے صحافتی کیٹگری میں ضیاء الحق سرحدی کو سول ایوارڈ تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو اسے23 مارچ 2026 کو صحافت کے پیشے کی کیٹگری میں دیا جائے گا حالانکہ اسکا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، نہ کسی صحافی تنظیم یا کسی باڈی کا ممبر ہے اور نہ ہی صحافت کے شعبے سے وابستہ ہے بلکہ وہ سرحد چیمبر آف کامرس اور دیگر کاروباری تنظیموں اور فورمز سے وابستہ ہے ایسی شخص کو صحافت کے کیٹیگری میں سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنا ڈیکوریشن ایکٹ 1975 کے سیکشن 3 کے خلاف ہے لہذا اس نامزدگی کا اعلامیہ کالعدم قرار د دیکر نامزدگی منسوخ کرنے کا حکم دیں درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو از سر نو صحافت کی کیٹیگری میں شفاف اور منصفانہ نامزدگی کے احکامات دے۔
پشاور سے مزید