• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاری جان کی 65ویں برسی 21دسمبر کو منائی جائے گی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم کی بانی سمجھی جانے والی معلمہ پیاری جان کی 65ویں برسی21دسمبر 2025میں منائی جائے گی۔ پیاری جان، ایک عظیم اور بااثر خاتون، کو 1900کی ابتدائی دہائیوں میں چارسدہ میں لڑکیوں کی تعلیم کی بانی سمجھی جاتی ہے۔ شادی کے بعد انہوں نے اپنے گھر پر لڑکیوں کو تعلیم دینا شروع کیا۔ جب طالبات کی تعداد بڑھ گئی تو 1916 میں باضابطہ طور پر ایک گرلز پرائمری اسکول قائم کیا گیا۔ یہ ہشت نگر چارسدہ میں لڑکیوں کا پہلا اسکول تھا۔
پشاور سے مزید