• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین SST اساتذہ کی پرسنل سکیل میں تاخیر پر تشویش

پشاور( جنگ نیوز ) خیبرپختونخوا کی خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ نے پرسنل 17سکیل میں تاخیری حربوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق دس سال پورے ہونے پر ایس ایس ٹی اساتذہ کو پرسنل سکیل 17دیا جائے ، انہوں نے اعلی حکام کی جانب سے خواتین اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2012ء میں بھرتی ہونے والی اساتذہ تاحال پرسنل 17سکیل سے محروم ہیں، میل اساتذہ کو مسلسل ترقیاں دی جا رہی ہیں جبکہ فی میل اساتذہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں تنظیم اساتذہ شعبہ خواتین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ کو پرسنل 17سکیل نہ دیا گیا تو انصاف کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔
پشاور سے مزید