• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں چور ڈاکو بے لگام ہوگئے ، گھروں ڈاکے معمول جبکہ شہریوں کے جان و مال غیر محفوظ ہونے لگے گزشتہ روز بھی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی سامان و زیورات سے محروم ہوگئے جبکہ پولیس حکام کی توجہ سوشل میڈیا پر سب اچھا کی رپورٹ اپ لوڈ کرنے تک محدود دکھائی دیتی ہے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ مسلح افراد خضر عباس کے گھر داخل ہوئے اہل خانہ کویرغمال بنایا اور گھر سے نقدی زیورات موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقہ مسلح افراد شہریار سے گن پوائنٹ پر موبائل نقدی و گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ نوید کے گھر سے سامان چوری ہوگیا تھانہ صدر کے علاقہ مسح افراد نے وقاص سے نقدی و موبائل فون چھین لیا بدھلہ سنت کے علاقہ سے محمود کا موبائل جبکہ اورنگزیب کے رقبے سے ٹرانسفارمر چوری ہوگیا، دہلی گیٹ کے علاقہ سے علی کا موبائل احسان سے نقدی اور ارسلان کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا سیتل ماڑی کے علاقہ جاوید کی موٹر سائکل شاید کا موبائل فون چوری کرکیا گیا تھانہ نیو ملتان کے علاقہ مسلح افراد وقاص سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید