• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان‘ خانیوال‘ وہاڑی میں کارروائی‘ مالکان پر بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان‘ خانیوال‘ وہاڑی میں ریسٹورنٹس، بیکریوں، ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹس، واٹر پلانٹس کی چیکنگ کی، ملتان میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، متعدد فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے،15کلو غیر معیاری خوراک تلف کردی گئی، تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ٹولے خان چوک پر باربی کیو اینڈ فش پوائنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار، بی سی جی چوک پر ملک کولیکشن یونٹ کو دودھ میں غذائیت کم ہونے پر 30 ہزار، نیو سنٹرل جیل روڈ پر مسری پتاشہ یونٹ کو مشینری کی صفائی نہ ہونےپر30 ہزار، رشید آباد چوک خانیوال روڈ پر بیکری کو خوراک کی تیاری ایکسپائری کلرکے استعمال پر 40 ہزار روپے، بیہاری مارکیٹ میں سویٹس اینڈ بیکرز کو ناقابلِ سراغ اجزاء کی ملاوٹ پر بیکری کو 30 ہزار روپےجرمانہ عائد کیاگیا،واپڈا ٹاؤن فیز 2 میں واٹر پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک بند کردیا گیا۔ اس کے علاؤہ مین بازار کوہی والا کبیروالا میں آئسکریم شاپ کو سٹور کی گئی آئسکریم کی تاریخ معیاد درج نہ کرنے پر 15ہزار، پرانی سبزی منڈی کبیروالا میں کلر اینڈ کیمیکل سٹور اور کلی بازار خانیوال میں کریانہ سٹور کو ایکسپائری اشیاء کی موجودگی پر 23ہزار روپے ، جی ٹی روڈ 25 والا پھاٹک میاں چنوں میں میرج ہال کو کھانوں میں چائنہ نمک اور کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر 25 ہزار روپے ، میلسی روڈ عباس نگر میلسی میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں چائنہ نمک کے استعمال پر 15 ہزار اوربستی میراں والی میلسی میں سویٹس اینڈ بیکرز کو سٹوریج ایریا میں گندگی پائے جانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید