ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ حرم گیٹ نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں محمد رضوان، اعجاز احمد اور عدنان کو گرفتار کرکے 1300گرام چرس، 1060 گرام ہیروئن اور 100 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، مخدوم رشید پولیس نے ملزم اشفاق عرف شکا سے شراب، چہلیک پولیس نے ملزم مدثر طفیل سے 20لیٹر شراب، ملزم فرحان سے 20لیٹرشراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 30لیٹر شراب، ملزم شعبان سے 1260گرام چرس ،کوتوالی پولیس نے ملزم اقبال سے 1015گرام چرس اور صدر جلالپور پولیس نے ملزم ندیم سے 540گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے شہری کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں بیوی سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آبادپولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد اور دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے خاتون کو بے ہوش کر کے درخت سے لٹکانے کے الزام میں سسر اور دیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ جلیل آباد پولیس نے چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہریوں کی رقم خرد برد کرنے اور امانت میں خیانت کا مرتکب ہونے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ نیو ملتان پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔