ملتان (سٹاف رپورٹر) سیداں والا بائی پاس پر جدید ڈیجیٹل ٹریفک سگنلز باقاعدہ طور پر فعال کر دیے گئے ، کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ سگنلز فاصلہ سے واضح نظر آتے ہیں، جس سے ڈرائیورز بروقت رفتار کم یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سیداں والا بائی پاس شہر کا اہم چوک ہے، اس لیے اشاروں کے نظام کو مؤثر انداز میں چلانا اور یہاں ٹریفک نظم کو بہتر بنانا ناگزیر ہے،افتتاحی تقریب میں ڈی جی ایم ڈی اے راشد ارشاد، سی ٹی او کاشف اسلم اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔