ملتان، جلال پور (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، کینٹ میں نومولود کی لاش برآمد، جلال پور میں 25 سالہ نوجوان فائرنگ سے قتل، تفصیل کے مطابق ملتان لوہاری گیٹ کے علاقے میں وحدت کالونی باوا صفرا روڈ پر گھریلو جھگڑے پر 22 سالہ احمد علی عرف جیوا نے مبینہ طور پر خود کو سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی، پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے، نشتر ہسپتال مینار کے قریب نومولود بچی کی لاش کی اطلاع کینٹ پولیس کو دی گئی، معلوم ہوا کہ خانیوال کی ایک خاتون کو نشتر ہسپتال میں بچی پیدا ہوئی جو فوت ہو گئی تھی، اہلِ خانہ نے نشتر ہسپتال مینار کے پاس گڑھا کھود کر بچی کو دبا دیا تھا، جلال پور پیر والہ دراب پور میں 25 سالہ رانا شعیب کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، رانا شعیب اپنے گھر پر تھا کہ ایک فون کال سننے کے بعد وہ گھر والوں کو یہ کہہ کر اپنی موٹر سائیکل پر باہر چلا گیا، تھوڑی دیر بعد اس کے گھر سے کچھ فاصلے پر واقع سڑک کے قریب کھیتوں میں کام کرنے والوں نے گولیاں چلنے کی آواز سننے کے بعد وہاں جا کر دیکھا کہ شعیب موٹر سائیکل سمیت نیچے مردہ حالت میں گرا ہوا تھا، پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اس کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ریسکیو ٹیم کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں منتقل کر دیا۔