• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی زیر صدارت کمیونٹی ہیلتھ کے موضوع پر سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ثوبان ضیانے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سینٹر ملتان میں ’’انٹروڈکشن ٹو کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام اینڈ کمیونٹی میپنگ‘‘کے موضوع پر تربیتی سیشن کی صدارت کی، تربیتی سیشن میں شرکاکو پروگرام کے بنیادی مقاصد، کمیونٹی میپنگ کی تکنیکوں اور فیلڈ ورک کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا، ڈاکٹر ثوبان ضیانے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام پنجاب کے صحت کے نظام میں انقلاب برپا کریگا اور دور افتادہ علاقوں تک صحت کی سہولتوںکی رسائی کو یقینی بنائیگا انہوں نے شرکاپر زور دیا کہ وہ اس ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے نبھائیں تاکہ عوام کو بہتر صحت کی خدمات فراہم کی جا سکیں،تربیتی پروگرام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران، ہیلتھ ورکرز اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید