• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان حکمران صدیق اکبر ؓ کے عہد خلافت کو مشعل راہ بنائیں‘ علامہ مظہر سعید کاظمی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے مقابلے اور داخلی اور خارجی انتشار کے خاتمے کیلئے مسلمان حکمران حضرت صدیق اکبر ؓ کے عہدخلافت کو مشعل راہ بنائیں، وہ گزشتہ شب ادارۂ تبلیغ اہلسنت کے زیراہتمام خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں منعقدہ 62ویں سالانہ مرکزی اجتماع کی پہلی نشست سے خطاب کررہے تھے،  پیرزادہ ڈاکٹر شہوار مصطفیٰ اویسی نے صدارت کی جبکہ مرزا محمد افضال معصومی، رانا محمد اقبال معصومی، مفتی محمد میاں سعیدی اور انجینئر محمد خالد خان مہمانان خصوصی تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی طاہر تبسم قادری نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اپنے دور خلافت میں اسلام کے خلاف تمام فتنوں کا خاتمہ کرکے اس دور کی عظیم قوتوں کو شکست فاش دی، اجتماع سے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، مفتی محمد طیب عرفان باروی، مولانا در علی شاہ، مولانا محمد فاروق مہروی، مولانا محمد مظہر شاہ نقیبی، مولانا خدا بخش سعیدی، مرزا محمد ارشد القادری، محمد سلیم بلالی عطاری، قاری اعجاز احمد، حافظ محمد ظفر قریشی اور قاری محمد زوارقادری، محمد مکرم انجم قادری نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید