ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری پیشی پر آنے والا شخص حرکت قلب بند ہونے پر چل بسا ،تفصیل کے مطابق شالیمار کالونی کا رہائشی محمد بخش ضلع کچہری میں پیشی پر اپنے بیٹے حسنین کے ہمراہ آیا ،اچانک کچہری میں مذکورہ شخص کی طبیعت خراب ہوگئی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع پر ریسکیو1122پہنچی تو موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی، پولیس نے کاغذی کارروائی کے نعش بیٹے کے حوالے کردی، پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کا جائیداد کا کیس چل رہا تھا جو پیشی پر آیا اور حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی ۔