ملتان (سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والا بلیک لسٹ مسافر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔ نجی ایئرلائن کی پرواز دبئی سے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے جانچ پڑتال کے دوران بلیک لسٹ میں شامل بہاولپور کے محمد مکی کو گرفتار کرلیا ۔