• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 کروڑ 66 لاکھ روپے کی لاگت سے ہائی ٹینشن فیڈرز کے 3 منصوبے مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کے شعبہ کنسٹرکشن نےانرجی لاس ریڈکشن پروگرام کے تحت ہائی ٹینشن فیڈرز کے 3منصوبے مکمل کرلئے، ان منصوبوں کی تکمیل پر 4کروڑ66لاکھ روپے لاگت آئی ہے، ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک نے کہا کہ نومبر 2025ء کے دوران ملتان سرکل کے 11کے وی اولڈ وہاڑی روڈفیڈر 132کے وی قاسم پور گرڈاسٹیشن سے 132کے وی فاطمہ جناح گرڈاسٹیشن پر منتقل کردیاگیاہے ،اس منصوبے کی تکمیل پر ایک کروڑ82لاکھ79ہزار روپے لاگت آئی ہے ، رحیم یار خان سرکل کے 11کے وی جوہر ٹائون فیڈر ( 132کے وی ادق آبادگرڈاسٹیشن)کی ایریا پلاننگ پر 95لاکھ57ہزارروپے اور وہاڑی سرکل کے 11کے وی محمد شاہ فیڈر (132کے وی کرمپور گرڈسٹیشن) کی ایریاپلاننگ کے منصوبے کی تکمیل پر ایک کروڑ 88لاکھ52ہزارروپے لاگت آئی ہے ۔
ملتان سے مزید