• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شاہ احمد نورانی کا کردار ہر لحاظ سے مثالی تھا ،نورانی سیمینار سے مقررین کا خطاب

ملتان( سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے بانی صدر علامہ شاہ احمد نورانی کے یوم وصال کے موقع پر نورانی سیمینار منعقد ہوا، میزبانی جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل جبکہ صدارت ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم نے کی، سیمینارکے شر کا نے علامہ شاہ احمد نورانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نورانی نے سیاست میں شرافت‘ دیانت داری، مروت اور مسلم اتحاد کو فروغ دینے کیساتھ ہر میدان میں جرات و بہادری کیساتھ کلمہ حق کو بلند کیا، سیمینار میں وفاق المدارس کے علامہ عبدالحق مجاہد، جمیعت اہلحدیث کے علامہ خالد محمود فا روقی، سنی علما کونسل کے ملک محمد رفیق و محمد ابوبکر سنی تحریک کے مرزا محمد ارشد قادری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ملتان سے مزید