• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رات گئے گلگشت کے مختلف علاقوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کے ہمراہ رات گئے گلگشت کے مختلف علاقوں کا پیدل دورہ کیا۔ انہوں نے برانڈ روڈ اور گول باغ میں ٹریفک دباؤ، پارکنگ مسائل اور بڑھتے ہوئے کمرشل رش کا تفصیلی جائزہ لیا، کمشنر نے موقع پر ہی برانڈ روڈ اور ملحقہ کمرشل اسٹریچ کی اپ لفٹ اور بیوٹیفیکیشن پلان کا فیلڈ میں معائنہ کیا اور بہتری کے حوالے سے متعدد تجاویز پر غور کیا۔دورے کے دوران کمشنر عامر کریم خاں نے کمپری ہینسو اسکول کے سامنے زیرِ تعمیر نئی سڑک کے کام کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔

ملتان سے مزید