ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کے ٹرانسپورٹ آفس نے طلبہ کی سہولت کے لیے کیمپس کے اندر شٹل سروسز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا، شٹل ایگری فیکلٹی، فوڈ سائنس/لاء کالج چوک، انجینئرنگ فیکلٹی، ڈی وی ایم فیکلٹی، خدیجہ ہال، آمنہ، مریم اور عائشہ ہالز، زیرو پوائنٹ اور بینک چوک سے ہوتی ہوئی مین گیٹ تک پہنچتی ہے۔