• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، بہاریوں کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نےسانحہ مشرقی پاکستان کے وقت افواج پاکستان کے ساتھ قربانیاں دینے والے بہاریوں کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی جبکہ جنگلات اور درخت لگانے اور کراچی میں ایک جنرل یونیورسٹی کے قیام کی قرداد ادیں ایوان نے مسترد کردیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے منگل کو پرائیوٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ کئی قراردادیں مسترد کردیں تاہم ایوان نے سانحہ مشرقی پاکستان کے وقت افواج پاکستان کے ساتھ قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایوان کی کارروائی اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوئی۔ آغاز میں سندھ اسمبلی نے سانحہ پشاور اور سانحہ مشرقی پاکستان کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق قراداد پیش کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رکن اعجازالحق نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ قربانیاں دینے والے بہاریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیا ءالحسن لنجار نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے شہداء کو سلام کرتے ہیں۔ پی پی کے غلام قادر چانڈیو نے کہا کہ قرارداد میں ایسا تاثر دیا گیا کہ صرف ایک قوم نے قربانی دی تھی۔ محرک نے اپنی قرارداد پیش کرتے ہوئے بعض ایسے نکات بھی شامل کردیئے جو مناسب نہیں ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر نے ایم کیو ایم رکن اسمبلی اعجاز الحق کے ان کی قرارداد کے علاوہ تقریر کے دیگر نکات حذف کرنے کی رولنگ دے دی۔ جس پر اعجازالحق نے کہا کہ ہم جیسے سیاسی کارکنوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید