کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سڈنی واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی، افغانی اور اسرائیلی سازش مکمل طور پر بے نقاب ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان کےخلاف ان کی مہم دم توڑ گئی، آسٹریلیا میں ہونے والے واقعہ کا مقصد پاکستان کی عالمی سطح پر کامیاب سفارت کاری کو ضرب لگانا تھا، مگر پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے اسے ناکام بنادیا، ملک کی ایک اپوزیشن سیاسی جماعت نے جس طرح اس واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی وہ حد درجہ افسوس ناک ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف مہم چلائی،جس میں دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا۔