اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے کامیاب مذاکرات، ہڑتال ختم، بندرگاہیں فعال،سندھ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں اتفاقِ رائے، فوری سفارشات پر عملدرآمد کا آغاز ، ایکسَل لوڈ کے معاملے پر حکومت کی تین ماہ کے لیے مشروط رعایت، اضافی جرمانے کے ساتھ اجازت ،گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بندرگاہوں پر سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد حکومت نے منٹس آف میٹنگ کی کاپی گڈز ٹرانسپورٹرز کے حوالے کی، جسے وصول کرنے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنی دس روزہ ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کیا۔پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم ،ایکسَل لوڈ کے معاملے پر حکومت کی تین ماہ کے لیے مشروط رعایت، اضافی جرمانے کے ساتھ اجازت ،سندھ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں اتفاقِ رائے، فوری سفارشات پر عملدرآمد کا آغاز ،گرینڈ ٹرانسپوڑٹ الائنس کے صدر امداد خسین نقوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس مجریہ 2025 کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے حکومتِ پنجاب نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر شکایات کا جائزہ لے کر قابلِ عمل سفارشات پیش کرے، جنہیں قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔