اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزارت داخلہ نے کرپشن کے الزام میں گرفتاری کے بعد ملازمت سے استعفیٰ دینے والے NCCIA کے3 افسروں کے استعفے باضابطہ منظور کر لئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فورنزک عاصمہ مجید NCCIA چھوڑ کر نیشنل فورنزک ایجنسی میں چلی گئی،نوکری سے فارغ کئے گئے سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے افسران میں گریڈ 18 کے محمد سرفراز چوہدری ، گریڈ 17 کے ہارورڈ انجنئیر محمد عثمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب ریاض شامل ہیں ،ان افسران کا استعفیٰ 20 نومبر سے منظور کیا گیا۔