• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 فیصد ٹیرف کے باوجود امریکا کیلئے بھارتی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (خالدمصطفیٰ)نومبر میں امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف میں اضافے کے باوجود بھارت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے واشنگٹن کے ساتھ تعطل کا شکار تجارتی مذاکرات میں نئی دہلی کو اضافی برتری حاصل ہو گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق، بھارتی حکومت کے تجارتی اعداد و شمار (جو پیر، 15دسمبر 2025کو جاری کیے گئے) ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 22فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جو مجموعی برآمدی نمو 19 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ اس اضافے کے نتیجے میں مجموعی اشیائی برآمدات 38.13ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں نومبر کی سب سے بلند کارکردگی ہے۔یہ ٹیرف اضافہ، جو اگست کے اواخر میں ٹرمپ انتظامیہ نے نافذ کیا تھا اور جس میں روسی تیل کی درآمدات پر 25 فیصد ڈیوٹی بھی شامل تھی، ابتدا میں تجارت میں خلل اور روپے پر دباؤ کا باعث بنا۔ سرمایہ کاروں کی بے یقینی کے باعث بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح تک گر گیا تھا۔ ستمبر میں ریکارڈ کم سطح کے بعد اکتوبر میں امریکا کو برآمدات تقریباً 9 فیصد کم ہو گئی تھیں۔ماہرینِ معاشیات کے مطابق برآمدات میں یہ مضبوط بحالی، جو اندرونی طلب اور متنوع صنعتی پیداوار کے سہارے ممکن ہوئی، بھارت پر رعایتیں دینے کے دباؤ کو کم کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید