• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی میڈیا حساس معاملات پر حقائق، تصدیق، صحافتی اصول مقدم رکھے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈا کیا گیا، جس کی نہ کوئی تصدیق تھی اور نہ ہی شواہد ، سوال اٹھتا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں سے پاکستان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کاذمہ داران کون ہے اور ازالہ کیسے کیا جائے گا؟ انھوں نے عالمی میڈیا پر زور دیا کہ غیر ملکی میڈیا حساس معاملات پر حقائق ،تصدیق ، صحافتی اصولوں کو مقدم رکھے،اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بغیر تحقیق پاکستان پر الزامات عائد کیے، جبکہ کسی بھی چینل نے خبر کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض نامور بین الاقوامی میڈیا ادارے بھی اس منفی مہم کا حصہ بنے اور ادارتی ضابطوں کو نظر انداز کیا گیا۔عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ آسٹریلوی پولیس نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ بونڈی بیچ واقعے کا ملزم بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزمان واقعے سے قبل فلپائن کا سفر بھی کر چکے تھے، جو تفتیش کا حصہ رہا۔
اہم خبریں سے مزید