اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سی ایس ایس کے امیدواروں کیلئے اہم خبر ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس مقابلے کے امتحان 2026 کیلئے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اب سی ایس ایس کے لازمی مضامین کے امتحان میں ایک دن میں صرف ایک ہی پرچہ لیا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایک دن میں 2 پرچے لئے جاتے تھے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق یہ فیصلہ سی ایس ایس مقابلے کے امتحان 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔